اے پی میں سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک
منی ویان کا ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دیگر12 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری مقام حادثہ پہنچی اور زخمیوں کو راجمندری کے ہاسپٹل منتقل کیا۔ دوران علاج3زخمیوں نے دم توڑ دیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں چہارشنبہ کے روز4 افراد ہلاک اور دیگر9 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک منی ویان جس میں یہ افراد سوار تھے، ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔
ضلع ایلور کے جملہ13 افراد اس منی ویان میں سفر کررہے تھے یہ افراد ٹاٹا میجک وہیکل (ویان) کے ذریعہ ضلع انکاپلی میں ا یک مندر جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موضع ملے پلی کے قریب ویان، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے بازو پارک ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
منی ویان کا ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دیگر12 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری مقام حادثہ پہنچی اور زخمیوں کو راجمندری کے ہاسپٹل منتقل کیا۔ دوران علاج3زخمیوں نے دم توڑ دیا۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت ڈرائیور 38 سالہ کنڈا، 36 سالہ منگا،28 سالہ مہیش اور 48 سالہ پرساد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔