شمالی بھارت

بی جے پی اور مجھے اور میرے بھتیجہ کو نشانہ بنارہی ہے: ممتابنرجی

ممتا بنرجی نے حیرت ظاہرکی کہ الیکشن کے دوران دوردرشن کے لوگو کوبھگوارنگ کیسے کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ ڈی ڈی کا لوگو اچانک زعفرانی رنگ کا کیوں ہوگیا۔

کمارگنج(مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ بی جے پی انہیں اور ان کے بھتیجہ وٹی ایم سی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی کو نشانہ بنارہی ہے اور وہ خود کومحفوظ نہیں سمجھتیں۔

متعلقہ خبریں
کلکتہ ہائی کورٹ اور بی جے پی میں ملی بھگت، عدلیہ پر ابھیشیک بنرجی کا سنگین الزام
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

ایک دن قبل اسمبلی میں قائد اپوزیشن سویندوادھیکاری (بی جے پی قائد) نے کہاتھا کہ پیر کے دن بڑا دھماکہ ہوگا جو ٹی ایم سی اور اس کی اعلیٰ قیادت کو ہلا کر رکھ دے گا۔ ممتابنرجی نے کمارگنج میں اپنی پارٹی کے امیدوار بپلب مترا کی تائید میں ریالی سے خطاب میں کہا کہ ہم‘بھگوا جماعت کی سازش سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

 ہرکسی سے ہماری خواہش ہے کہ وہ ٹی ایم سی قائدین اور مغربی بنگال کے عوام کے خلاف سازش سے چوکنارہیں۔ دوردرشن کے لوگو کا رنگ تبدیل کئے جانے پر ممتابنرجی نے نریندرمودی حکومت کونشانہ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ یہ راہبوں اور روحانی رہنماؤں کی قربانیوں کی توہین ہے۔

انہوں نے حیرت ظاہرکی کہ الیکشن کے دوران دوردرشن کے لوگو کوبھگوارنگ کیسے کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ ڈی ڈی کا لوگو اچانک زعفرانی رنگ کا کیوں ہوگیا۔

 فوجیوں کی قیام گاہوں کو بھگوا رنگ میں کیوں رنگاگیا؟۔ کاشی (وارانسی) میں پولیس کی وردی کا رنگ بھگوا کیوں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ڈی لوگو کا رنگ بدلنے کے فیصلہ پر سخت احتجاج کرتے ہیں۔

a3w
a3w