آندھراپردیش

اے پی کے پلناڈو میں سڑک حادثہ۔ ڈاکٹر اور بیٹی ہلاک

تاتاپوڈی پل کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں گاڑی چلانے والے ڈاکٹر وینکٹ کشور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان کی بیٹی اشوینندن اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پلناڈومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈاکٹر اور اس کی بیٹی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے تاتاپوڈی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
دھول پیٹ میں بڑا پتھر مکان پر گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

پولیس کے مطابق تروپتی کے رہنے والے 42سالہ ڈاکٹر ٹی وینکٹ کشور اپنی ایک سالہ بیٹی اشوی نندن کے بشمول دیگر پانچ افراد کے ساتھ گاڑی میں تروپتی سے گنٹور کی طرف جا رہے تھے۔

تاتاپوڈی پل کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں گاڑی چلانے والے ڈاکٹر وینکٹ کشور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ان کی بیٹی اشوینندن اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگئی۔

بقیہ افراد معمولی زخمی ہوئے اور انہیں چلکالوری پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔ مہلوکین اورزخمی افراد،تلگودیشم اے پی کے صدر پی سرینواس راو کے رشتہ دار ہیں۔