جرائم و حادثاتحیدرآباد
دھول پیٹ میں بڑا پتھر مکان پر گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق
دھول پیٹ کے اللہ بنڈہ علاقہ میں پہاڑ سے ایک بڑاپتھر مکان پر گرنے سے ایک 2سالہ لڑکا ہلاک دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: دھول پیٹ کے اللہ بنڈہ علاقہ میں پہاڑ سے ایک بڑاپتھر مکان پر گرنے سے ایک 2سالہ لڑکا ہلاک دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے بموجب ریاست بہار کے افراد دھول پیٹ کے اللہ بنڈہ علاقہ میں اسبطاس کی چھت کے ایک مکان میں کرایہ سے مقیم تھے۔
اس مکان میں شوکت ان کی اہلیہ اور 4بچے رہتے ہیں۔یہ مکان پہاڑی سے متصل ہے۔ بارش کے دوران کل رات دیرگئے پہاڑ سے ایک بڑا پتھرمکان پرکرپڑاجس کے نتیجہ میں شوکت کا بیٹا 2سالہ فرحان جومحوخواب تھا جاں بحق ہوگیا۔
اس واقعہ میں شوکت ان کی اہلیہ اور 2بچے شدید زخمی ہوگئے۔ شوکت کارچوب کا کام کرتے ہیں۔ زخمیوں کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیاگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے تمام افراد محوخواب تھے۔ منگل ہاٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔