آندھراپردیش
آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک
پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت50سالہ بدھا مارک اور65سالہ پال کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک سامنے سے آتی ہوئی ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی نیو بائی پاس روڈ پراُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت50سالہ بدھا مارک اور65سالہ پال کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک سامنے سے آتی ہوئی ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔