حیدرآباد
امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد کو تہنیت
حیدرآباد: نازش فقیہان حرم، فخر مفتیان عجم، مفکر اسلام، پیشوائے علمائے اسلامیہ، سالار کاروان نظامیہ، زین الفقہا حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ دامت برکاتہم شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ کے امیر جامعہ کے عہدۂ جلیلہ پر انتخاب کی مسرت میں الانصار فاؤنڈیشن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
جمعرات کے روز بعد نماز ظہر دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ میں الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے حضرت قبلہ کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر عہدہ داران فاؤنڈیشن نے گلپوشی کی۔ تصویر میں حضرت مفکر اسلام مدظلہ، قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین فاؤنڈیشن، حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی نائب صدر فاؤنڈیشن کے علاوہ محترم جناب احمد محی الدین معتمد مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
a3w