حیدرآباد

حیدرآباد میں شدید سردی کی پیش قیاسی

حیدرآباد: شہرحیدرآباداوراس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کی صبح کہرکی دبیز چادر چھائی رہی۔ صبح سویرے‘گہری دھندسے راستہ صاف طورپر دکھائی نہیں دے رہاتھا۔

شمس آباد اور بیگم پیٹ دونوں ایرپورٹس پر شدید دھندچھائی رہی۔ یہ صورتحال 10بجے دن تک برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات مرکز حیدرآبادنے کہاکہ آنے والے دنوں میں صبح کے اوقات میں مزید کہر چھائے رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 5 دنوں کے دوران شہرمیں شدید سردی کی لہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

بیشتر مقامات پر اقل ترین درجہ حرات 15ڈگری سلسیس سے بھی نیچے گرنے کا امکان ہے۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں کہیں کہیں انتہائی شدید سردی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔