تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں سڑک حادثہ۔پادری ہلاک

ورنگل ہائی وے کی گوپال پورکراسنگ کے قریب منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب لاری نے کروناکر کی کار کو ٹکر دے دی۔پولیس کو کار سے پادری کی لاش نکالنے کے لیے کئی گھنٹے تک جدوجہد کرنی پڑی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پادری ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 55سالہ کروناکر کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ کریم نگر۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ورنگل ہائی وے کی گوپال پورکراسنگ کے قریب منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب لاری نے کروناکر کی کار کو ٹکر دے دی۔پولیس کو کار سے پادری کی لاش نکالنے کے لیے کئی گھنٹے تک جدوجہد کرنی پڑی۔

پولیس کے مطابق، کروناکر، جو کریم نگر ضلع کے ایک چرچ میں پادری تھا، ہنمکنڈہ سے کریم نگرجا رہا تھا۔

چونکہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا، اس لیے اس نے حسن آباد روڈ کے راستے سے جانے کا فیصلہ کیا۔ راستے میں، گوپال پور کراسنگ کے قریب ایک ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر مار دی۔

راہگیروں نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ حکام کو لاش نکالنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔