جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ ضلع کے کمبالاپلی کے محکمہ جنگلات کے اربن پارک کے قریب اتوار کی شب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار نے آٹو کو ٹکر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چناایلاپورکا رہنے والا سرینواس آٹوچلاتے ہوئے اپنی خاندان کا پیٹ پالتاتھا۔وہ اس ماہ کی 13تاریخ کو اپنی ماں، دوبچوں،بہنوئی، ساس اوردیگر کے ساتھ اپنے آٹومیں ناگرجناساگر میں واقع مندرگیاتھا۔

واپسی کے دوران کل رات یہ حادثہ پیش آیا جس میں 35سالہ سرینواس کے بشمول اس کی ماں 60سالہ پاپماں،بیٹا چارسالہ رتویک اور بیٹی دو سالہ رتیویکا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سرینواس کی ساس شانتی، بہنوئی شدید طورپرزخمی ہوگئے۔اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔