تلنگانہ

تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد تلجا پور سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ظہیر آباد ایریا اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ظہیر آباد بائی پاس روڈ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد تلجا پور سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ظہیر آباد ایریا اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔