جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔چار افراد ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

یہ حادثہ کل شب آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تُرکایمجال چوراہے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب سمنٹ کے لوڈ سے لدی لاری نے ڈی سی ایم وین کو ٹکردیدی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔سمنٹ لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری نے تیز رفتاری کے ساتھ پیچھے سے ڈی سی ایم وین کو ٹکر دیدی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔