تلنگانہ

رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جانے کے دوران سڑک حادثہ۔ ایک شخص ہلاک

رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

یہ حادثہ کاماریڈی ضلع کے ملکاپورگاوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ضلع کی رامکا پلی گیٹ کے قریب یہ شخص جارہا تھا کہ اس نے اپنی بائیک کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس شخص کی شناخت دُرگیا کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے کہاکہ دُرگیا کے کسی رشتہ دار کی موت ہوگئی تھی جس کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے وہ جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔