مہاراشٹرا

بی جے پی لیڈر ثنا خان کا ہندو شوہر نے بے رحمانہ قتل کردیا

پولیس اب نعش کی تلاش میں ہے۔پولیس افسر کے مطابق ملزم امیت ساہو عرف پپو کو دو دیگر افراد کے ساتھ ناگپور پولیس نے مدھیہ پردیش میں جبل پور کے گھوڑا بازار علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ناگپور کی بی جے پی لیڈر ثنا خان کو جبل پور میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ناگپور اور جبل پور پولیس نے قتل کے سلسلہ میں ملزم اور ثنا کے مبینہ شوہر امیت ساہو عرف پپو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پپو ساہو نے قتل کا اعتراف کر لیا اور قتل کے بعد ثنا کی نعش دریا میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
یامنی جادھو نے ممبئی میں برقعے تقسیم کرنے کی مدافعت کی
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح

 پولیس اب نعش کی تلاش میں ہے۔پولیس افسر کے مطابق ملزم امیت ساہو عرف پپو کو دو دیگر افراد کے ساتھ ناگپور پولیس نے مدھیہ پردیش میں جبل پور کے گھوڑا بازار علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ثنا خان ناگپور میں بی جے پی کے اقلیتی سیل کی عہدیدار تھیں اور یکم اگست سے لاپتہ تھیں۔

ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون-II) راہل مدنے نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کا مرکزی ملزم امیت ساہو حنا (34) کو جانتا تھا اور اس نے ثنا کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق ثناء کی لاش تاحال برآمد نہیں ہو سکی۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

ناگپور کی ایک خاتون بی جے پی لیڈر ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے۔

 گھر والوں کے مطابق وہ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اپنے بزنس پارٹنر کے پاس گئی، لیکن اس کے بعد کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب ناگپور پولیس جبل پور گئی تو بزنس پارٹنر بھی غائب تھا۔ شبہ ہے کہ اس نے بی جے پی کی خاتون لیڈر ثنا خان کا قتل کیا ہے۔ تاہم ثنا کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔