تلنگانہ

بی آر ایس جلد انتخابی منشور جاری کرے گی

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آرایس کو 95 تا 105حلقوں پرکامیابی حاصل ہوگی۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آرایس کو 95 تا 105حلقوں پرکامیابی حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے

آج پارٹی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں ورنگل میں بڑا جلسہ عام منعقد کیاجائے گاجہاں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کے 75 سال کے بعد بھی وسائل کی دستیابی کے باوجود ملک کی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی۔ آج بھی ملک کے کئی علاقوں میں برقی اورپینے کاپانی دستیاب نہیں ہے‘ایسے میں ملک کو بی آرایس جیسی پارٹی کی ضرورت ہے۔

کے سی آر نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ انتخابات میں بی آر ایس کا کسی سے بھی اتحاد نہیں رہے گا۔ ہم اپنی حلیف جماعت ایم آئی ایم کے ساتھ دوستی برقرار رکھتے ہوئے ریاست کے تمام 17 پارلیمنٹ حلقوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

کے سی آر نے کہاکہ ان کی نظرمیں ملک میں تبدیلی لانا ہے۔ اس لئے ہم کلید ی کردار ادا کرنے تیار ہیں۔ تاہم جلدبازی کامظاہرہ نہیں کریں گے۔

اسمبلی انتخابات کے بعدملک کے دوسرے علاقوں کادورہ کریں گے۔اپنے نظریات اور منصوبوں سے عوام کوواقف کرائیں گے اور ملک کی صورتحال میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

a3w
a3w