کھیل

روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کانپور ٹسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کچھ ایسا کردیا جس نے پوری دنیا کے مداحوں کو حیران کردیا۔ بنگلہ دیش کے 233 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال اوپننگ کرنے آئے۔

کانپور: کانپور ٹسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کچھ ایسا کردیا جس نے پوری دنیا کے مداحوں کو حیران کردیا۔ بنگلہ دیش کے 233 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال اوپننگ کرنے آئے۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان

جیسے ہی یشسوی جیسوال آئے انہوں نے پہلے ہی اوور میں 3 چوکے لگائے لیکن روہت شرما نے تو حد کردی۔ اس کھلاڑی نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا اور پھر آئندہ گیند پر بھی ایک اور لمبا چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ روہت شرما ٹسٹ میچ کی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگانے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

روہت شرما نے خالد احمد کی دو گیندوں پر چھکے لگائے اور وہ ٹسٹ میں پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگانے والے پہلے اوپنر اور چوتھے کھلاڑی ہیں۔ یہ کارنامہ پہلی بار فوفی ولیمز نے 1948 میں انجام دیا تھا۔ اس کے بعد 2013 میں سچن نے اپنی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔

اومیش یادو نے بھی 2019 میں پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگائے تھے۔ لیکن ٹسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی اوپنر نے یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ روہت شرما نے پہلی اننگز میں صرف 23 رنز بنائے لیکن رخصت ہونے سے پہلے اس کھلاڑی نے یشسوی جیسوال کے ساتھ مل کر ایک اور بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ روہت اور یشسوی نے صرف 3 اوور میں ٹیم انڈیا کے اسکور کو 50 رن سے آگے لے گئے۔

ٹسٹ کرکٹ میں پہلی بار کوئی ٹیم صرف 3 اوورز میں پچاس کا ہندسہ چھونے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے نام تھا جس نے رواں سال ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4.2 اوورز میں پچاس رنز مکمل کیے تھے۔

ہندوستانی ٹیم نے صرف 10.1 اوور میں 100 رنز کا ہدف عبور کرلیا۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے اتنے کم گیندوں میں 100 رنز کا ہندسہ حاصل کیا۔ تاہم ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے بھی فیلڈنگ میں اپنی طاقت دکھائی۔ روہت نے کانپور ٹسٹ کی پہلی اننگز میں سراج کی گیند پر زبردست کیچ لیا۔ اس کھلاڑی نے سراج کی گیند پر لٹن داس کا کیچ لیا۔ روہت نے ایک ہاتھ سے مڈ آف ایریا میں تقریباً 8 فٹ اونچی گیند کو کیچ کیا۔