کھیل

آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی

جیتی بازی ہارنا کوئی جنوبی افریقہ سے سیکھے۔ ابوظبی میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تاریخ رقم کر دی۔ آئرلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست دی۔

شارجہ: جیتی بازی ہارنا کوئی جنوبی افریقہ سے سیکھے۔ ابوظبی میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تاریخ رقم کر دی۔ آئرلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست دی۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
ایرون فنچ نے T20 انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ

دو بھائی پروٹیز کی پوری ٹیم پر بھاری پڑگئے۔ روس اڈیئر نے سنچری بنائی تو دوسرے بھائی مارک اڈیئر نے چار وکٹیں لیکر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 195 رن بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نشانہ کے قریب آکر میاچ ہارگئی۔ جنوبی افریقہ کو ایک موقع پر محض 12 گیندوں پر صرف 23 رنز درکار تھے۔ تاہم مارک اڈائر نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرکے پانسہ پلٹ دیا۔

آخری بارہ گیندوں پرجنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جس کی وجہ سے وہ جیتا ہوا میاچ ہارگئی اور آئرلینڈ نے تاریخ رقم کردی۔