مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب

500درہم کے نئے نوٹ میں امارات کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں۔

دبئی: امارات کے سنٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے جو کہ پولیمر سے تیار کردہ ہے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
تیل کی پیداوار میں کمی، یو اے ای اور کویت کا اہم فیصلہ
متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزا میں 90 دن تک آن لائن توسیع کی اجازت

500 درہم کے نئے نوٹ میں امارات کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں۔

اماراتی سنٹرل بینک کے مطابق 30 نومبرسے نیا نوٹ لین دین کے لیے دستیاب ہے۔ نئے نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا’ پویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کر رہا ہے۔

نوٹ کے دوسری جانب دبئی کے فیوچر میوزیم کی تصویر ہے جو ماضی کو مستقبل سے جوڑنے والے فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

نوٹ کے عقبی حصے میں اماراتی ٹاورز کی تصویر ہے۔ برج خلیفہ ان میں سے ایک ہے جسے 828 میٹر بلند ہونے کے باعث دنیا کا سب سے اونچا ٹاور مانا جاتا ہے۔ یہ 160 سے زیادہ منزلوں پر مشتمل ہے۔

اماراتی سنٹرل بینک نے نوٹ کی تیاری میں پولیمر کا استعمال کیا ہے جو عام مادے سے زیادہ مضبوط ہے۔