حیدرآباد

پرانا شہرحیدرآباد میں روڈی شیٹر کے قتل کی واردات

پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ چادرگھاٹ میں بعض افراد نے ایک روڈی شیٹرکا قتل کردیا۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ چادرگھاٹ میں بعض افراد نے ایک روڈی شیٹرکا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

پرانا شہر کے رین بازار کے رہنے والے نجف آغاپر جمعہ کی شب بعض نامعلوم افراد نے چادرگھاٹ روڈ پر چاقو سے حملہ کردیا۔

سڑک سے گذرنے والوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس پر پولیس وہاں پہنچی تاہم تب تک حملہ آورفرارہوگئے تھے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔