جرائم و حادثات

آندھراپردیش: ایم بی بی ایس کے طالب علم نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ایم بی بی ایس کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ایم بی بی ایس کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

ذرائع کے مطابق اس طالب علم کی شناخت لوکیش کے طور پر کی گئی ہے جو ایم بی بی ایس سال سوم کا طالب علم تھا۔

وہ ضلع کے کاوالی کا رہنے والا تھا۔پیر کی صبح وہ اپنے کمرہ میں پھانسی سے لٹکتاہوا پایاگیا۔

اس کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اس کے والد کو اس کے بیٹے کے اس انتہائی اقدام کی اطلاع دی۔

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کرنول کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے اس کا فون اور لیاپ ٹاپ ضبط کرلیا تاکہ اس کا تجزیہ کیاجاسکے۔اس کے دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w