آندھراپردیش

آرپی آئی صدر کے دفتر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

انل نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نیلور دیہی ایم ایل اے کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی کے بھائیوں نے مقامی تلگو دیشم لیڈروں کے ساتھ مل کر ان کے دفتر کونذرآتش کردیا۔

حیدرآباد: ریپبلک پارٹی آف انڈیا (آرپی آئی)کے اے پی صدر بی انل کمار کے دفتر کو رات گئے اے پی کے ضلع گنٹور میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ بائی پاس روڈ پر انل کمار کے کیمپ آفس کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
ایمپیریل ہائ اسکول نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات

 جس کے نتیجہ میں فرنیچر سمیت دفترکا سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔انل نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نیلور دیہی ایم ایل اے کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی کے بھائیوں نے مقامی تلگو دیشم لیڈروں کے ساتھ مل کر ان کے دفتر کونذرآتش کردیا۔