انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ، تلگو فلم نے تاریخ رقم کردی

اس سال آسکر ایوارڈز سے ہندوستان کے لیے دو بڑی خوشخبریاں سامنے آئی ہیں۔ فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو بیسٹ اوریجنل سانگ کا ایوارڈ ملا ہے۔ وہیں دستاویزی فلم 'دی ایلیفینٹ وِسپرز' نے بہترین دستاویزی شارٹ فلم کے لئے آسکر ایوارڈ میں اپنا لوہا منواکریہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے 95 ویں آسکر ایوارڈز میں اپنا پرچم لہراکرایک نئی تاریخ رقم کی فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو بیسٹ اوریجنل سانگ گیٹگری کا ایوارڈ ملا ہے عالمی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ ‘آسکر ایوارڈز 2023’ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے۔

 اس سال آسکر ایوارڈز سے ہندوستان کے لیے دو بڑی خوشخبریاں سامنے آئی ہیں۔ فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو بیسٹ اوریجنل سانگ کا ایوارڈ ملا ہے۔ وہیں دستاویزی فلم ‘دی ایلیفینٹ وِسپرز’ نے بہترین دستاویزی شارٹ فلم کے لئے آسکر ایوارڈ میں اپنا لوہا منواکریہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ناٹو ناٹو گانے کو ایم ایم کیراونی نے کمپوز کیا ہے اور اسے راہل سپلی گنج اور کال بھیرو نے گایا ہے۔ اس گانے کا مقابلہ "ٹیل اٹ لائک اے وومن” کے "می اپلاز”، ٹاپ گن: میورک کے "ہولڈ مائی ہینڈ”، "بلیک پینتھر وکانڈا فارایور” کے "لفٹ اپ” اور "ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونز” کے ’دس ایز اے لائف‘ سے تھا۔ جس میں ناٹو ناٹو نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فلم آرآرآر ایک تیلگو ایکشن فلم ہے، جس میں این ٹی آر جونیئر، رام چرن، عالیہ بھٹ، اجے دیوگن اور شریا سرن سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے کردار ادا کیے ہیں۔