جرائم و حادثات

تلنگانہ:چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک

چلتی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا اور یہ بس جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

حیدرآباد: چلتی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا اور یہ بس جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں مری گوڑہ بائی پاس کے قریب شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں پیش آیا۔

بس کے ڈرائیور نے اس میں آگ دیکھ کر چوکسی اختیار کی اورتمام مسافرین کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طورپر بس سے اترجائیں تاہم بس میں سونے والا شخص بس سے اترنے میں ناکام رہا جس کے نتیجہ میں زندہ جھلس کر وہ ہلاک ہوگیا۔

یہ بس حیدرآباد سے چریال کی سمت جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔بس میں 39مسافرین سوارتھے۔مسافرین کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس زندہ جھلس کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

a3w
a3w