جرائم و حادثات

اے ٹی ایم سے 24لاکھ روپئے کی چوری

نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شرت چندر پوار، جنہوں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا، جانچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں جمعہ کی رات دیر گئے بڑی چوری کا کی واردات پیش آئی۔اے ٹی ایم مشین سے چور 24 لاکھ روپے نقدی لے گئے۔ اس واقعہ میں بدنام زمانہ گروہ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

 نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شرت چندر پوار، جنہوں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا، جانچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیس نے علاقہ اور اطراف میں حفاظتی اقدامات کئے ہیں اورتلاشی مہم انجام دی جارہی ہے۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں اور جانچ کے دوران حکام کے ساتھ تعاون کریں۔