شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں ہاسٹل کے 14 طلبا کورونا سے متاثر

گویل نے کہا کہ کل گنگلور اور بیجاپور علاقوں میں جانچ کے دوران 13 مریض کورونا سے متاثر پائے گئے۔ انہیں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ علاقے میں کورونا کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے۔

جگدل پور: چھتیس گڑھ جنوبی بستر کے حساس علاقے کے ہاسٹل میں رہنے والے 14 طلباء میں کورونا انفیکشن کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی بستر کے حساس علاقے میں مسلسل کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جن میں طلباء اور گاؤں والے بھی شامل ہیں۔

بیجاپور کے کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر وکاس گویل نے کہا کہ پچھلے پانچ دنوں میں 27 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے، جن میں ہاسٹل کے 14 طلباء شامل ہیں۔

مسٹر گویل نے کہا کہ کل گنگلور اور بیجاپور علاقوں میں جانچ کے دوران 13 مریض کورونا سے متاثر پائے گئے۔ انہیں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ علاقے میں کورونا کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے۔