حیدرآباد

حیدرآباد میں سڑکوں کی توسیع کیلئے5942 کروڑ منظور

میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اربن ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور نے فنڈز کی انتظامی منظوری دی ہے، اور پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے فوری ٹینڈر طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ایک کلیدی پہل H-CITI (حیدرآباد سٹی انوویٹیو اینڈ ٹرانسفارمیٹو انفراسٹرکچر) پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی توسیع کاموں کے لیے 5,942 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

 میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اربن ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور نے فنڈز کی انتظامی منظوری دی ہے، اور پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے فوری ٹینڈر طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تین دن قبل چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ H-CITI کے تحت پرجا پالنا وجئے اتسو کے دوران ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح بھی انجام دیا گیا۔

حکومت نے جی ایچ ایم سی کے چھ زونوں میں شروع کیے جانے والے کاموں کے لیے فنڈز کی منظوری دی، جسے پانچ پیاکیجس میں تقسیم کیا گیا۔ سکندرآباد زون میں اے او سی سنٹر کے ارد گرد متبادل سڑکوں کی تعمیر کے لیے 940 کروڑ روپے۔

 شیرلنگم پلی زون میں خواجہ گوڑہ، آئی آئی آئی ٹی جنکشن، اور وپرو جنکشن میں کلیدی جنکشنوں کی تعمیر کے لیے 837 کروڑ روپے، میان پور ایکس روڈز سے آلوین ایکس روڈز تک چھ لین فلائی اوور اور لنگم پلی تا گچی باؤلی تک تین لین انڈر پاس کے لیے 530 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ایل بی نگر زون کے تحت ٹی کے آر کالج جنکشن سے مند لمان چوراہے تک چھ لین فلائی اوور کیلئے 416 کروڑ روپے، خیریت آباد زون کے تحت ریتی باؤلی سے نانل نگر جنکشن تک کثیر سطحی فلائی اوور کے لیے 398 کروڑ روپے مختص کیے گیے ہیں۔