آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
صدر شیوسینا (یوبی ٹی) و سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کو آرایس ایس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ بہت جلد اس پر امتناع عائد کردے گی۔

ممبئی: صدر شیوسینا (یوبی ٹی) و سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کو آرایس ایس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ بہت جلد اس پر امتناع عائد کردے گی۔
ادھوٹھاکرے نے جو ممبئی میں مشترکہ انڈیا۔ ایم وی اے میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے صدر بی جے پی جے پی نڈا کے انٹرویو کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے آرایس ایس کا کچھ حوالہ دیا تھا جو مباحثوں میں گرماگرم سیاسی موضوع بن گیا ہے۔
ٹھاکرے نے کہا ”جہاں تک نڈا کا تعلق ہے وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ بی جے پی کو اب آرایس ایس کی کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔
موجودہ طور پر اپنے صد سالہ سال میں آرایس ایس کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے میری پارٹی کو نقلی سینا کہا ہے اور بتایا ہے کہ میں نقلی سنتان ہوں۔
کل وہ آرایس ایس کو بھی نقلی کا لیبل لگادیں گے اور اس پر پابندی عائد کردیں گے“۔