شمالی بھارت

یہ الیکشن مذہب کے تحفظ کا ہے:شاہ (ویڈیو)

اترپردیش کے للت پور میں ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کی ترقی، مذہب۔ ثقافت کا تحفظ، غریب بہبود اور بندیل کھنڈ کی پیاس بجھانے کا الیکشن ہے۔

للت پور: اترپردیش کے للت پور میں ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کی ترقی، مذہب۔ ثقافت کا تحفظ، غریب بہبود اور بندیل کھنڈ کی پیاس بجھانے کا الیکشن ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)

یہاں جھانسی للت پور پارلیمانی حلقے کے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ہونے والے الیکشن میں بی جے پی امیدوار انوراگ شرما کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک زمانے میں بندیل کھنڈ سے باہوبلی پورے ملک میں جاتے تھے ۔

آپ تیسری باری مودی کو وزیر اعظم بنا دیجئے۔ہمارابندیل کھنڈ یہاں سے باہو بلی کی جگہ صنعت کار پورے ملک میں بھیجنے کا کام کرے گا۔

انہوں نے آگے کہا کہ الیکشن کے 4مراحل ختم ہوچکے ہیں۔ مودی جی 270سیٹیں لے کر ٹریپل سنچوری کی جانب برھ رہے ہیں ۔ راہل بابا کے انڈیا اتحاد کی حالت خستہ ہے۔ اب یہ طے ہوگیا ہے کہ مودی جی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ایک طرف 12 کروڑ کا مبینہ گھپلے کرنے والی راہل بابا اینڈ کمپنی ہے وہ دعوت نامہ دینے کے بعد بھی یہ رام کی پران پرتشٹھا میں نہیں پہنچے دوسری طرف 10سالوں تک کام کرنے والے نریندر مودی ہیں۔ وہیں دوسری جانب چاندی کے چمچ لے کر پیدا ہونے والے راہل اور اکھلیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو احترام دو ان کے پاس ایٹم بم ہے وہ ان سے پی او کے نہ مانگو لیکن پاک اکوپائیڈ کشمیر ہندوستان کا ہے رہے گا اور ہم اسے لے کر رہیں گے۔ یہ نریندر مودی حکومت ہے اور ہم ایٹم بم سے نہیں ڈرتے ہیں۔

a3w
a3w