حیدرآباد

کالیشورم کے بعد سیول سپلائز اسکام تلنگانہ کا بڑا اسکام:بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ کئی لیڈروں نے ماضی میں رائس ملرز سے رشوت وصول کی تھی جس کی تحقیقات عمل میں لائی جانی چاہیے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ مرکز نے ابلے ہوئے چاول خریدنے میں ریاست کی مدد کی۔

 حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ بنڈی  سنجے کمار نے ریاستی محکمہ سیول سپلائیز میں ہوئے اسکام کو  کالیشورم پروجیکٹ کے بعد تلنگانہ کا سب سے بڑا اسکام قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اسکام کی  تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

 یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر سیول سپلائیز این اتم کمار ریڈی سے محکمہ سیول سپلائیز میں بدعنوانی کے الزام کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ سیول سپلائیز  ڈپارٹمنٹ جس نے دھان کی خریداری اور پیداور کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے حوالہ کرنے میں درمیانی افراد کا کردار ادا کیا ہے، کیوں نقصان اٹھانا چاہئے۔

رائس ملرز اسوسی ایشن کے بعض قائدین نے  حکمراں جماعت کے قائدین کو  رشوت دی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کئی لیڈروں نے ماضی میں رائس ملرز سے رشوت وصول کی تھی جس کی تحقیقات عمل میں لائی جانی چاہیے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ مرکز نے ابلے ہوئے چاول خریدنے میں ریاست کی مدد کی۔

 انہوں نے کہا کہ سابقہ بی آر ایس حکومت اور کے سی آر خاندان کی طرح  کانگریس قائدین نے ہزاروں کروڑ روپئے کا غلط استعمال کیا اور اس  رقم کو دہلی منتقل کیا۔

 بی جے پی قائد نے کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت نے تمام شعبوں کو تباہ کر دیا اور آج  کانگریس حکومت بھی اسی راستے پر چل رہی ہے۔

a3w
a3w