حیدرآباد

حیدرآباد میں گنیش وسرجن، آرٹی سی کی خصوصی بسیں چلائی جائیں گی

6 ستمبر کو ہونے والے وسرجن پروگرام کے لئے ریاست کے مختلف علاقوں سے شردھالوحسین ساگر اور ٹینک بند پہنچنے والے ہیں۔ اس موقع پر ان کو سہولت فراہم کرنے مختلف ڈپوؤں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے موقع پر زبردست ہجوم کے پیش نظر آر ٹی سی نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

6 ستمبر کو ہونے والے وسرجن پروگرام کے لئے ریاست کے مختلف علاقوں سے شردھالوحسین ساگر اور ٹینک بند پہنچنے والے ہیں۔ اس موقع پر ان کو سہولت فراہم کرنے مختلف ڈپوؤں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔


چارمینار ڈویژن کے تحت برکت پورہ، مشیرآباد، فلک نما، کاچی گوڑہ، مہدی پٹنم، راجندر نگر ڈپو کے علاوہ حیات نگر حدود میں دلسکھ نگر، حیات نگر-1، حیات نگر-2 اور مدھانی ڈپو سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔


کاچی گوڑہ، رام نگر سے بشیر باغ تک، کوٹہ پیٹ، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، مدھانی سے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس تک، جامعہ عثمانیہ سے اندرا پارک تک، گچی باولی، لنگم پلی، راجندر نگر سے لکڑی کاپل تک، پٹن چیرو سے لنگم پلی تک اور افضل گنج سے آل انڈیا ریڈیو تک بسوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔


خواتین کے لیے ان خصوصی بسوں میں مفت سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے میٹرو اور ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جائے گی۔ شردھالووں کی سہولت کے لئے بسوں کی تعداد ضرورت کے مطابق بڑھانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔