جرائم و حادثات

روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

ایوب خان ، حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں مختلف جرائم میں ملوث بتایا گیا ہے۔

حیدرآباد: ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے شاہ علی بنڈہ کے روڈی شیٹر ایوب خان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب کمار واڑی فتح دروازہ کے 54 سالہ محمد ایوب خان عرف ایوب پہلوان عرف پٹھان پیشہ تجارات، مختلف جرائم کے 72 کیسوں میں ملوث ہے، ان میں 14 قتل اور 14 اقدام قتل کے علاوہ سرقہ بالجبر دھمکانا، آرمس ایکٹ اور اراضیات پر قبضہ اور دیگر کیس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
چارمینارکے قریب چوڑیوں کی دکان پر چند شرپسندوں کا حملہ
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

ایوب خان ، حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں مختلف جرائم میں ملوث بتایا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ وہ کافی عرصہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہورہا تھا۔ ملزم کے خلاف 4 ناقابل ضمانت وارنٹس زیرالتوا تھے۔ وارنٹس کی تعمیل کے لئے ملزم کو گرفتار کرکے کاماٹی پورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری میں ساؤتھ زون ٹاسک فورس انسپکٹر ایس رگھویندر کی نگرانی میں سب انسپکٹرس کے نرسمہلو، جی انجینلو اور این نوین نے اہم رول ادا کیا۔