مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

ہزاروں بے گھر فلسطینیوں سے بھرا القدس اسپتال خالی کردینے اسرائیلی فوج کاالٹی میٹم

اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دے دیا اور دھمکی دی ہے اسپتال خالی کرو ورنہ نتائج بھگتنا ہوگا، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر بمباری پندرہویں دن بھی جاری ہے، صیہونی فورسز کی جارحیت انتہا کو پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل کا فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس

اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دے دیا اور دھمکی دی ہے اسپتال خالی کرو ورنہ نتائج بھگتنا ہوگا، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد اکتالیس سو سے تجاوز کرگئی ہے اور غزہ کھنڈربن چکا ہےم جابجا خون میں لت پت لاشیں اور زخمی پڑے ہیں۔ غزہ رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا، جس سے مزید تیس فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ چوبیس گھنٹےمیں تین سوباون فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ والوں پر دو ہفتوں سے پانی بند ہے، شہرمیں بجلی معطل ہے اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہورہی ہیں، محاصرے نے فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی فوج کے القدس اسپتال کو خالی کرنے کے احکامات تشویشناک قرار دے دیے۔

ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہالقدس اسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض زیرعلاج ہے اور 12 ہزار سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے، مریضوں سے بھری اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں ہے، عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

a3w
a3w