ایشیاء

لانگ مارچ میں عمران خان کی غیرموجودگی پر افواہیں

مارچ کا دوسرا لیکن مختصر مرحلہ جب شاہدرہ سے شروع ہواتو عمران خان آئی ایس آئی کے دو عہدیداروں کو مسلسل نشانہ تنقید بنارہے تھے۔ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ فوجی سربراہ ان کے خلاف تحقیقات کریں۔

لاہور: غروب آفتاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اپنی پارٹی کے لانگ مارچ سے اچانک لاپتہ ہوجانے اور پارٹی سکریٹری جنرل اسدعمر کے یہ اعلان کرنے پرکہ وہ ایک اہم میٹنگ میں شرکت کیلئے لاہورگئے ہوئے ہیں میڈیا اور ریالی میں حصہ لینے والوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا۔

قبل ازیں مارچ کا دوسرا لیکن مختصر مرحلہ جب شاہدرہ سے شروع ہواتو عمران خان آئی ایس آئی کے دو عہدیداروں کو مسلسل نشانہئ تنقید بنارہے تھے۔ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ فوجی سربراہ ان کے خلاف تحقیقات کریں۔

ڈان نے یہ اطلاع دی۔ پی ٹی آئی قائدین فواد چودھری اور پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد نے تردید کی کہ پارٹی سربراہ کسی میٹنگ کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زوردے کرکہا کہ پہلے سے طئے اسٹانڈرڈ پروسیجر(ایس او پی) کے تحت مارچ سیکیوریٹی وجوہات کی بناء پر رات میں آگے نہیں بڑھے گا۔ عمران خان کو خود سامنے آکر افواہوں کو خارج کرناپڑا۔

 انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ لاہور میں میری میٹنگ کے تعلق سے جو لوگ افواہیں پھیلارہے ہیں، انہیں بتاتاچلوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور قریب میں واقع ہے اور پہلے سے یہ طئے ہوچکا تھا کہ رات میں مارچ نہیں کیاجائے گا۔