دہلی

قربانی، کھلے مقامات پر نہ کی جائے: نائب امام شعبان بخاری

بقرعید سے قبل دہلی کی جامع مسجد کے نائب شاہی امام نے چہارشنبہ کے دن مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کھلے مقامات‘ گلیوں میں یا سڑکوں پر قربانی نہ کریں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) بقرعید سے قبل دہلی کی جامع مسجد کے نائب شاہی امام نے چہارشنبہ کے دن مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کھلے مقامات‘ گلیوں میں یا سڑکوں پر قربانی نہ کریں۔

نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے ایک بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے محلوں میں صفائی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جس طرحے ہولی اور دیوالی کے تہوار‘ وقار کے ساتھ منائے جاتے ہیں اسی طرح عیدالاضحی بھی تقدس اور احترام کے ساتھ منائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے دیگر شہریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔ قربانی گھروں یا مختص مقامات پر ہی کی جائے‘ سڑکوں یا کھلی جگہوں پر نہیں۔ قربانی کی فوٹوگرافی/ ویڈیوگرافی نہ کی جائے۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ نہ کی جائیں۔

اسلام امن کا مذہب ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے عمل سے اس کا مظاہرہ کریں۔ اسلام تمام مذاہب کے احترام کی تعلیم دیتا ہے۔