یوروپ

کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی

مسلم طبقہ پر خاص توجہ دیتے ہوئے حکومت کینڈا مالیاتی متبادل تک جس میں حلال رہن بھی شامل ہے وسیع تر رسائی حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ٹورانٹو: مسلم طبقہ پر خاص توجہ دیتے ہوئے حکومت کینڈا مالیاتی متبادل تک جس میں حلال رہن بھی شامل ہے وسیع تر رسائی حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں
ہلدوانی فسادات کے مزید 3 ملزمین گرفتار

گھر مالکان بننے کے خواہش مند کینڈا کے شہری اور بالخصوص مسلمانوں کی مدد سے متعلق وزیراعظم جسٹن ٹرو ڈیو کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر لبرل حکومت نے حالیہ وفاقی بجٹ میں انکشاف کیا کہ اس کی جانب سے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں اور مختلف طبقات کے ساتھ پہلے ہی مشاورت شروع کردی گئی ہے

تاکہ یہ سمجھا جاسکے کہ وفاقی پالیسیاں کینڈا کے تمام شہریوں کو گھروں کے مالکان بنانے کی ضروریات کی تکمیل کے لئے کس طرح بہتر سے بہتر معاون ہوسکتی ہیں۔

حکومت نے اپنے بجٹ 2024 میں اعلان کیا ”اس میں اِن اشیاء کے سلسلہ میں ٹیکس قواعد میں تبدیلیاں، مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے باقاعدہ سینڈباکس بھی شامل ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صارفین کو معقول تحفظ حاصل ہو۔

a3w
a3w