راجہ سنگھ کے جسم میں زعفرانی خون دوڑرہا ہے:اہلیہ اوشا بائی
اوشا بائی نے کہا کہ دھرم کے خاطر راجہ سنگھ، ساری زندگی جیل میں رہنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کے کیلئے جیل کوئی نئی جگہ نہیں ہے۔ راجہ سنگھ کو پابند ڈسپلین بی جے پی کارکن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ کے جسم میں زعفرانی خون دوڑ رہا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے کہا کہ چند افراد ہمارے خلاف سازش کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں اور راجہ سنگھ کے حامیوں کو چوکس وچوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چند لوگ ہندو توا کے نام پر سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔
اوشا بائی کے نام پر سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اوشا بائی نے کہا کہ دھرم کے خاطر راجہ سنگھ، ساری زندگی جیل میں رہنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کے کیلئے جیل کوئی نئی جگہ نہیں ہے۔ راجہ سنگھ کو پابند ڈسپلین بی جے پی کارکن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ کے جسم میں زعفرانی خون دوڑ رہا ہے اور وہ تاحیات کنول کے پھول سے وابستہ رہیں گے۔
انہوں نے دھرم کے نام پر ہندوؤں کے خلاف ہورہی سازشوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ راجہ سنگھ دھرم کی حفاظت کے خاطر ہر طرح کے مصائب کا سامنا کرنے تیار ہیں۔
انہوں نے راجہ سنگھ کی تائید میں کھڑے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہندوسماج ہماری تائید میں کھڑا رہے گا ہم خود کو لاچار اور بے یار ومدد گار نہیں سمجھیں گے۔