حیدرآباد

ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی 7.68 کروڑ اثاثوں کے مالک

پربھاکرریڈی نے حلفنامہ میں درج کیا کہ ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ بھی درج ہے۔ کے پربھاکر ریڈی کے منقولہ جائیدادوں کی مالیت3,79,19,637 روپے ہے جبکہ ان کی اہلیہ ارونا ریڈی2,26,30,400 روپے مالیتی منقولہ جائیدادوں کی مالک ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی انتخاب کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے اپنے جملہ اثاثہ جات کی مالیت7.68 کروڑ روپے بتائی۔پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کئے گئے حلفنامہ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے اثاثہ جات کی مالیت 4.07 کروڑ روپے بتائی۔

 انہوں نے حلفنامہ میں درج کیا کہ ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ بھی درج ہے۔ کے پربھاکر ریڈی کے منقولہ جائیدادوں کی مالیت3,79,19,637 روپے ہے جبکہ ان کی اہلیہ ارونا ریڈی2,26,30,400 روپے مالیتی منقولہ جائیدادوں کی مالک ہے۔

 ریڈی کے پاس 20گرام سونے کے زیورات ہیں۔ جن کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے جبکہ ارونا ریڈی کے پاس600 گرام سونے کے زیورات ہیں جن کی مالیت 32,00,000 روپے ہے۔