حیدرآباد

کمشنر راچہ کنڈہ مہیش ایم بھاگوت کا تبادلہ کرنے بی جے پی کا مطالبہ

کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مہیش ایم بھاگوت 2016سے اس عہدہ پر اسی مقام پر فائز ہیں۔ ان کا اسی مقام پر برقرار رہنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی ہے اس لئے انکا فوری اثر کے ساتھ تبادلہ کردیا جانا چاہئے۔

حیدرآباد: بی جے پی نے کمشنر پولیس راچہ کنڈہ کے تبادلہ کا مطالبہ کیا ہے۔ا س ضمن میں پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک مکتوب تحریر کیا گیاکہ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مہیش ایم بھاگوت 2016سے اس عہدہ پر اسی مقام پر فائز ہیں۔

 ان کا اسی مقام پر برقرار رہنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی ہے اس لئے انکا فوری اثر کے ساتھ تبادلہ کردیا جانا چاہئے۔ دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی انچارج ترون چگھ نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ منگوڈ ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی مبصرین اور مرکزی حفاظتی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائے۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت اقتدار کا غلط استعمال کررہی ہے۔ تقریباً25,000 فرضی رائے دہندگان کے ناموں کا اندراج کرایا گیا ہے۔ حکمراں جماعت کے غیر جمہوری اقدامات پر نظر رکھنے انتخابی مبصرین اور مرکزی حفاظتی دستوں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

a3w
a3w