تلنگانہسوشیل میڈیا

کیاتن پلی نارائن پیٹ میں مسجد کے سامنے بھگواپرچم لہرائے گئے۔اشرار کامسلمانوں پرحملہ

ضلع نارائن پیٹ میں آج اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی جبکہ شرپسندوں نے ضلع کے ایک موضع میں مسجد کے سامنے بھگواپرچم ایستادہ کئے۔

نارائن پیٹ: ضلع نارائن پیٹ میں آج اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی جبکہ شرپسندوں نے ضلع کے ایک موضع میں مسجد کے سامنے بھگواپرچم ایستادہ کئے۔

ضلع کے دامرگدہ منڈل کے موضع کیاتن پلی میں ایک مسجد کے سامنے بھگواپرچم لہرانے پر مقامی مسلمانوں نے سخت اعتراض کیا جس پر اکثریتی طبقہ کے شرپسندوں نے مسلمانوں کو دھمکی دی کہ وہ مسجد کے میناروں پربھی زعفرانی پرچم لہرائیں گے۔

خاطیوں کے خلاف پولیس کی عدم کارروائی پر شرپسندوں کے حوصلہ بلندہوئے ہیں۔12سے 15اشرارپرمشتمل ٹولی نے مقامی مسلمانوں پرحملہ کردیاجس کی وجہ سے حسین نامی نوجوان زخمی ہوگیاجسے علاج کے لئے نصف رات بعد سرکاری دواخانہ محبوب نگر منتقل کیاگیا جہاں علاج کے بعداسے ڈسچارج کردیاگیا۔

مقامی مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

a3w
a3w