انٹرٹینمنٹ

سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی برسی پر انسٹاگرام ڈیبیو کیا

سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر دلیپ صاحب کے پسندیدہ اردو شعروں میں سے ایک لکھا، سکون دل کے لئے کچھ تو اہتمام کروں ، ذرا نظر جو ملے تو پھر انہیں سلام کروں، مجھے توہوش نہیں، آ پ مشورہ دیجئے ،کہاں سے چھیڑوںفسانہ کہاں تمام کروں ۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو نے اپنےمرحوم شوہر دلیپ کمار کی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے۔ آج دلیپ کمار کی برسی ہے۔ اس موقع پر سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم دلیپ کمار کے ساتھ تصویر شیئر کیں، اور ایک جذباتی پوسٹ لکھا۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
نواز الدین صدیقی تلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے
ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام

سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر دلیپ صاحب کے پسندیدہ اردو شعروں میں سے ایک لکھا، سکون دل کے لئے کچھ تو اہتمام کروں ، ذرا نظر جو ملے تو پھر انہیں سلام کروں، مجھے توہوش نہیں، آ پ مشورہ دیجئے ،کہاں سے چھیڑوںفسانہ کہاں تمام کروں ۔

 میں یہ نوٹ 7 جولائی کو خاص طور پر دنیا بھر کے تمام خیال رکھنے والے خیر خواہوں اور عزیز ترین دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں جنہوں نے آج تک مجھے اپنے پیار اور احترام سے مغلوب کر دیا ہے۔ میرے کوہ نور دلیپ کمار صاحب کے لیے۔

 آج تک، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہیں چاہے کچھ بھی ہو، ہم زندگی کے راستے پرساتھ ساتھ چلیں گے،ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر، خیالوں میں آخری وقت تک ایک رہیں گے۔