کرناٹک

بیٹی کو حاملہ بنانے والا شخص لاپتا

کلبرگی ضلع میں اپنی 13سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنانے والا شخص لاپتا ہوگیا۔

کلبرگی: کلبرگی ضلع میں اپنی 13سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کرکے اسے حاملہ بنانے والا شخص لاپتا ہوگیا۔

یہ واردات جیورگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی۔

پولیس کے مطابق الٹی ہونے کے بعد لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے بھیجا گیا۔ معائنہ کے دوران پتا چلا کہ وہ حاملہ ہے۔

پوچھ تاچھ کرنے پر لڑکی نے کہا کہ اس کا باپ اس کی عصمت ریزی کررہا تھا۔ جیورگی پولیس نے خاطی کی تلاش شروع کردی۔