مشرق وسطیٰ

آب زم زم کی فروخت، سعودی حکام کی اہم ہدایت

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انجانے ذرائع سے زم زم کی بوتلیں نہ خریدیں۔

ریاض: سعودی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آب زم زم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، عام افراد مستند مقامات سے ہی آب زم زم خریدیں۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انجانے ذرائع سے زم زم کی بوتلیں نہ خریدیں۔

ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی بوتلیں کنگ عبداللہ سقیا زم زم سے حاصل کریں یا پھر ان تجارتی مراکز سے خریدی جائیں جہاں باقاعدہ طور پر آب زم زم مہیا کیا جارہا ہے۔

کنگ عبد اللہ سقیا زم زم کا ادارہ مکہ مکرمہ کے کدی محلے میں واقع ہے، جہاں عام افراد کو بھی زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی زم زم سپلائی کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آب زم زم کی بوتلیں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور انہیں غیر قانونی عمل سے روکا جائے گا۔

ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی ذرائع سے آب زم زم کی بوتلیں حاصل کریں گے، وہ اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایسے مقامات سے فراہم کی جانے والی آب زم زم کی بوتلوں کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اصلی بوتلیں ہیں یا جعلی ہیں۔