آندھراپردیش

آندھرا کے 8 نو منتخب ایم ایل سیز نے حلف لیا

آندھرا پردیش قانون سازکونسل کے 8نئے ارکان جو مختلف ادارہ جات مقامی کے حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں‘پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں عہدہ رازداری کا حلف لیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش قانون سازکونسل کے 8نئے ارکان جو مختلف ادارہ جات مقامی کے حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں‘پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں عہدہ رازداری کا حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

8نئے ارکان کونسل کی حلف برداری تقریب کی صدارت صدر نشین قانون سازکونسل نے کی۔

صدر نشین نے جن 8نئے ایم ایل سیز کوحلف دلایاان میں کڑپہ کے رام سبا ریڈی‘ نیلور کے ایم مرلیدھر اور کے سرینواس‘مغربی گوداوری کے وینکٹ رویندر ناتھ‘مشرقی گوداوری سے کے ستیہ نارائنہ اور کرنول سے اے مدھوسدھن شامل ہیں۔

اس حلف برداری تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹربی متیالہ نائیڈو‘ریاستی وزیر ریونیو دھارمنا پرسادراؤ‘وزیرآئی اینڈپی آر سی سرینواس وینوگوپال کرشنا اور دیگر شریک تھے۔

a3w
a3w