بھارت

انتخابی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت: ونود کمار

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے انتخابی نظام میں خامی کے سبب ہی وزیر اعظم مودی ملک میں صرف 32 فیصد ووٹ حاصل کرکے ہندوستان کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار نے کہا ہے کہ انتخابی عمل پر ملک گیر بحث کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ٹی آرایس کی حلقہ منوگوڑومیں کامیابی پر ویمل واڑہ کی مندر میں ٹی آرایس لیڈروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر پوجا کی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ آنے والی نئی نسل کے لئے انتخابی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانی چاہئے۔ انہوں نے دانشوروں پر زوردیا کہ وہ انتخابی نظام پر ملک گیر بحث کیلئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے انتخابی نظام میں خامی کے سبب ہی وزیر اعظم مودی ملک میں صرف 32 فیصد ووٹ حاصل کرکے ہندوستان کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھے اور بی جے پی پارٹی کی طرف سے حکومت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ عوامی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت مندروں کو ہر طرح سے ترقی دے رہی ہے۔