دہلی

پتنجلی کے 14 پراڈکٹس کی فروخت بند

بنچ نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 2 ہفتے حلفنامہ داخل کرکے بتائے کہ آیاسوشل میڈیا نے بھی اشتہارات ہٹالینے کی بات مان لی۔ بنچ نے معاملہ کی مزید سماعت 30جولائی کو مقررکی۔

نئی دہلی: پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ نے منگل کے دن سپریم کورٹ کوبتایا کہ اس نے ان 14 پراڈکٹس کی فروخت روک دی ہے جنہیں بتانے کا لائسنس‘ اتراکھنڈ اسٹیٹ لائنسنگ اتھاریٹی نے اپریل میں معطل کردیا۔ کمپنی نے جسٹس ہماکوہلی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ سے کہاکہ اس نے 5606 فرنچائز اسٹورسے کہا کہ وہ یہ پراڈکٹس ہٹادیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
کووِڈ کی وبا کے بعد کینسر کیسس میں اضافہ: رام دیو
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ

میڈیا پلیٹ فارمس سے بھی کہاگیا کہ ان 14 پراڈکٹس کے اشتہارات روک دیئے جائیں۔ بنچ نے پتنجلی آیوروید لمیٹیڈ کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 2 ہفتے حلفنامہ داخل کرکے بتائے کہ آیاسوشل میڈیا نے بھی اشتہارات ہٹالینے کی بات مان لی۔ بنچ نے معاملہ کی مزید سماعت 30جولائی کو مقررکی۔

a3w
a3w