بھارت

کووِڈ کی وبا کے بعد کینسر کیسس میں اضافہ: رام دیو

پتنجلی یوگا گرو رام دیو نے آج ادّعا پیش کیا کہ کووِڈ 19 وبا کے بعد کینسر کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پنجی: پتنجلی یوگا گرو رام دیو نے آج ادّعا پیش کیا کہ کووِڈ 19 وبا کے بعد کینسر کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گوا کے ساحل میرامر پر یوگا سمیتی کی جانب سے سہ روزہ یوگا کیمپ کے افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے یہ خیال ظاہر کیا۔

شہ نشین پر چیف منسٹر گوا پرمود ساونت بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ کینسر مرض میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس کے سبب مریضوں کی بینائی ختم ہوئی اور سونگھنے کی صلاحیت بھی جاتی رہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ ہندوستان ویلنس (تندرستی) کا عالمی مرکز بن جائے۔ ان کا بھی خواب یہی ہے کہ ملک تندرستی کا عالمی مرکز بنے۔

رام دیو نے کہا کہ سیاح گوا کو صرف سیاحتی مقام دیکھنے نہ آئیں، بلکہ بلڈپریشر (فشار خون)، ذیابیطس، تھائیرائیڈ، کینسر اور دیگر بیماریوں کا علاج کرانے بھی یہاں آئیں۔

دو ماہ کے دوران جب سیاحوں کی تعداد کم رہتی ہے روحانیت کی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے۔ انھوں نے ہوٹل صنعت پر زور دیا کہ وہ پنچ کرما (آیور ویدک طریقہئ علاج) کو بھی فروغ دے اور یوگا متعارف کرے۔

a3w
a3w