تلنگانہ

تلنگانہ: یادگیر گٹہ کی مندر میں بم کی اطلاع سے سنسنی

گذشتہ شب نامعلوم افراد نے فون کرکے دعویٰ کیا کہ مندر میں بم نصب کیا گیا ہے، جس پر مندر کے حکام میں تشویش پیداہوگئی۔فوری طور پر مندر کی سیکوریٹی ٹیم اور مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی مشہور یادگیرگٹہ مندرمیں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام

گذشتہ شب نامعلوم افراد نے فون کرکے دعویٰ کیا کہ مندر میں بم نصب کیا گیا ہے، جس پر مندر کے حکام میں تشویش پیداہوگئی۔فوری طور پر مندر کی سیکوریٹی ٹیم اور مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔

انہوں نے بڑے پیمانہ پر تلاشی لی، تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔

اس پر حکام نے راحت کی سانس لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون کال کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔