کرناٹک
تھرور پر سلمان خورشید کا طنز
ملیکارجن کھڑگے کے حمایتی سلمان خورشید نے کہا کہ اتفاق ِ رائے ہوجائے تو اچھا ہے‘ اگر ایسا نہ ہوا تو 17 اکتوبر کو الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں الیکشن پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے۔
بنگلورو: سینئر کانگریس قائد سلمان خورشید نے ہفتہ کے دن ششی تھرور سے اختلاف کیا جنہوں نے اے آئی سی سی صدارتی الیکشن میں اپنے مدمقابل ملیکارجن کھڑگے کو ”امیدوار ِ تسلسل“ اور ”جوں کا توں موقف“ قراردیا تھا۔ ششی تھرور نے کہا تھا کہ جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں وہ مجھے ووٹ دیں۔
ملیکارجن کھڑگے کے حمایتی سلمان خورشید نے کہا کہ اتفاق ِ رائے ہوجائے تو اچھا ہے‘ اگر ایسا نہ ہوا تو 17 اکتوبر کو الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں الیکشن پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے ملیکارجن کھڑگے کو تسلسل کے ساتھ تبدیلی قراردیا۔ ششی تھرور نے جمعہ کے دن 80 سالہ ملیکارجن کھڑگے کو امیدوار ِ تسلسل قراردیا تھا۔ وہ بعض گوشوں کے اس تاثر کا حوالہ دے رہے تھے کہ ملیکارجن کھڑگے‘ گاندھی خاندان کی پسند ہیں۔ انہوں نے خود کو تبدیلی کی علامت قرار دیا تھا۔