تعلیم و روزگار

بریکنگ: ایس ایس سی امتحانات سے متعلق تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ

گزشتہ دو تعلیمی سالوں کے دوران، کورونا وائرس کی وبا کے باعث حکومت نے ایس ایس سی امتحانات میں پرچوں کی تعداد کو کم کر کے 6 کر دیا تھا۔ موجودہ تعلیمی سال یعنی 2023 کے سالانہ امتحانات میں بھی صرف 6 پرچے ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ایس ایس سی امتحانات کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ایس ایس سی پبلک امتحانات میں جاریہ تعلیمی سال بھی طلبا کے لئے صرف 6 پرچے ہوں گے۔

ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس سی پبلک امتحانات میں پرچوں کی تعداد 11 سے گھٹا کر 6 کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ دو تعلیمی سالوں کے دوران، کورونا وائرس کی وبا کے باعث حکومت نے ایس ایس سی امتحانات میں پرچوں کی تعداد کو کم کر کے 6 کر دیا تھا۔ موجودہ تعلیمی سال یعنی 2023 کے سالانہ امتحانات میں بھی صرف 6 پرچے ہوں گے۔

وبائی مرض کوویڈ کی وجہ سے تعلیمی سال 2020-21 میں امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے اور جن طلبہ نے امتحانات میں رجسٹریشن کرایا تھا، انہیں پاس قرار دے دیا گیا تھا جبکہ تعلیمی سال 2021-22 میں دسویں جماعت کے امتحانات صرف چھ پرچوں پر مشتمل تھے اور بعد میں ان کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اب پرچوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کو موجودہ تعلیمی سال تک توسیع دے دی گئی ہے جبکہ امتحانات کے لئے 100 فیصد نصاب کا احاطہ کیا جائے گا۔

a3w
a3w