حیدرآباد

چندرائن گٹہ میں بحث وتکرارکے بعد ایک شخص کا قتل

چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدودمیں قتل کی ایک سنگین واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدودمیں قتل کی ایک سنگین واردات پیش آئی۔

پولیس کے بموجب37سالہ عیسیٰ بن سعیدزیدی ساکن فاروق نگر فلک نما کو محسن علی ساکن بارکس نے بات چیت کے لئے طلب کیا تھا دونوں میں بحث وتکرارہوئی جس کے بعد محسن علی نے عیسیٰ پر چاقو سے متعددوار کئے جس کے سبب عیسیٰ کو شدید زخمی حالت میں خانگی دواخانہ منتقل کیاگیا۔

بعدازاں اسے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں شریک کروایاگیا جہاں وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کیاتھا اور آج اس میں ترمیم کرتے ہوئے دفعہ 302کا اضافہ کرتے ہوئے ملزم کوحراست میں لے لیاگیا۔

انسپکٹر چندرائن گٹہ کے وی پرساد ورما نے جو کیس کی تحقیقات کررہے ہیں نے بتایا کہ بعد پوسٹ مارٹم لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔