حیدرآباد

سمانتھا کی اطلاق، وزیر کونڈا سریکھا کی معذرت خواہی

خاتون وزیر نے ریمارکس کئے تھے کہ ناگا چینتیہ اور سمانتھا پربھو کی طلاق کیلئے کے ٹی آر ذمہ دار تھے، ان کے اس ریمارکس پر ہنگامہ برپا ہوگیا آخر کار کونڈا سریکھا نے آج اپنے ریمارکس پر سمانتھا سے معذرت خواہی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر جنگلات و ماحولیات کو نڈا سریکھا نے اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کی شوہر ناگا چیتنیہ سے علیحدگی پر اپنے تبصروں کو واپس لے لیا۔ وزیر کے تبصروں پر سمانتھا کے شدید ردعمل کے بعد کونڈا سریکھا نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ میرے تبصروں کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچانا نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

 لیکن خواتین کی تذلیل کرنے پر ایک سیاسی لیڈر سے سوال کرنا تھا،میرے ان تبصروں سے اگر آپ کے مداح کے جذبات کے ٹھیس پہونچی ہے تو وہ غیر مشروط طور پر اپنے ریمارکس واپس لے رہی ہیں، وزیر کونڈا سریکھا نے پوسٹ تحریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

a3w
a3w